میدک : ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر میدک مسٹر رمیش کمار کے مطابق ضلع میدک میں ماڈل اسکولس میں سال 2021-22 کیلئے داخلوں کیلئے اہلیت ٹسٹ 21 اگسٹ بروز ہفتہ کو منعقد کیا جارہا ہے ۔ ان مدارس میں جماعت چھٹویں میں داخلوں کیلئے 21 اگسٹ صبح 10 بجے تا 12 بجے اہلیت ٹسٹ منعقد ہوگا ۔ اس طرح 21 اگسٹ کو دوپہر 2 بجے تا 4 بجے شام ساتویں ، آٹھویں ، نویں اور دسویں جماعتوں میں مخلوعہ نشستوں کیلئے اہلیت ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے ۔ ویب سائیٹ
http://telanganams.cgg.govt.in
ہے ۔ ہال ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھٹویں جماعت میں داخلوں کیلئے 955 امیدواروں نے اپنے نام رجسٹر کروائے ہیں جبکہ 7 ویں تا 10 ویں میں مخلوعہ نشستوں کیلئے 537 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جس کیلئے ضلع میں 7 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ ماڈل اسکول تروملا پور ( شنکرم پیٹ، اے ) ، ماڈل اسکول ریگوڑ ، ماڈل اسکول ٹیکمال ، ماڈل اسکول کومٹ پلی ( رامائم پیٹ ) ، ماڈل اسکول وڈیار ( چیگٹہ ) ماڈل اسکول شنکرم پیٹ ( آر ) اور ماڈل اسکول جکاپلی نرساپور مراکز ہوں گے ۔
