ماڈل اسکول میں داخلہ کیلئے اہلیتی ٹسٹ

   

یلاریڈی ۔ ماڈل اسکول پرنسپال مسٹر سائی بابا نے بتایا کہ 27 اکٹوبر سے اہلیتی امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے ۔ تعلیمی 2020-21 کیلئے داخلوں کیلئے اب تک اپنی درخواستیں داخل کرنے والے طلباء اہلیتی امتحان کیلئے اہل ہوں گے ۔ 27 اکٹوبر کو چھٹویں جماعت میں داخلہ کیلئے صبح دس بجے تا دو پہر 12 بجے تک اہلیتی امتحان کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ 28 اکٹوبر کو ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کیلئے اہلیتی امتحان رہے گا ۔ 29 اکٹوبر کو نویں اور دسویں جماعت میں داخلہ کیلئے انٹرنس ٹسٹ ہوگا ۔ پرنسپال نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے پیش نظر طلباء اہلیتی امتحان کو وقت پر حاضر رہیں جنہیں مکمل احتیاط کے ساتھ سنٹر میں داخل کیا جائے گا ۔

اقلیتی اقامتی جونئیر کالج میدک میں داخلے
میدک ۔ میدک میں امسال قائم کردہ تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل جونئیر کالج میدک فار گرلس میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے جاری ہیں ۔ پرنسپل کالج اے سریکا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم پی سی میں میناریٹی کیلئے 25 نشستیں ایس ٹی کیلئے 2 نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ امیدواروں کو چاہئے کہ ایس ایس سی میں 8.0 گریڈ کم از کم نشانات حاصل ہوں ۔ دیگر تفصیلات کیلئے سیل نمبر 8374614691 پر ربط قائم کریں ۔