ماں اور بیوی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

شمس آباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) ماں اور بیوی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے خودکشی کرلیا ۔ آر جی آئی ایرپورٹ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ جی مہیپال جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور کوتوال گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ مہیپال کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ اس نے 24 جنوری کو کثرت سے شراب نوشی کی اور اس کی اس حرکت پر اس کی بیوی وانی اور اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس آر جی آئی نے مقدمہ درج کرلیا ۔