نیویارک۔ کولوراڈو کی ایک ائیرلائن میں پائلٹ ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ کمرشل پرواز اڑا کر سب کو حیران کردیا۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں کولوراڈو سے اڑنے والی پرواز کی پائلٹ اور کو پائلٹ ماں اور بیٹی ہیں۔ ہولی نامی خاتون پائلٹ نے پرواز میں اعلان کرتے ہوئے مسافروں کو آگاہ کیا کہ آج ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی بطور پائلٹ جہاز اڑائے گی ،جس پرمسافروںنیتالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ رپورٹ کے مطابق ہولی نے کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر ایوی ایشن کیریئر کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ ہوابازی کے شعبہ میں اکثر دو بھائیوں کو یا دو بہنوں کو بھی خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن یہ شاید پہلا موقع ہے کہ ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ پائلٹ کی خدمات انجام دیں۔