ماں باپ کی جھگڑوں کے بعد علحدگی پر بیٹی کی خودکشی

   

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) والدین کے درمیان جھگڑے اور والد سے دوری ایک لڑکی کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 16 سالہ میگھنا جو سی آر پی ایف کوارٹر علاقہ کے ساکن موہن کمار کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس کے والدین اکثر جھگڑتے رہتے تھے اور اس دوران دونوں نے علحدگی اختیار کرلی تھی ۔ میگھنا اس کی والدہ کے ہمراہ رہتی تھی اپنے والد سے ملاقات کیلئے بے چین تھی ۔ تاہم والدہ کے خوف سے لڑکی باپ سے نہیں مل سکتی تھی ۔ جس نے والد کی یاد میں دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جواہر نگر مصروف تحقیقات ہے ۔