ماں سے بچے میں کورونا کی منتقلی ممکن

   

نئی دہلی : انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے آج کہا کہ کورونا ایک متاثرہ ماں سے اس کے بچے میں پیدائش سے قبل یا دوران زچگی بھی منتقل ہوسکتا ہے ۔ کونسل نے کہا کہ ابھی یہ پتہ چلانا باقی ہے کہ آیا اس وائر س سے زچگی کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے یا نہیں۔ دواخانوں کو متاثرہ ماووں کو بچوں سے الگ رکھنے پر غور کرنا چاہئے ۔