ماں نے شیرخوار بچی کے ساتھ عمارت سے چھلانگ لگادی،ماںکی موت ، بچی بچ گئی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : میاں پور کے علاقہ میں ایک خاتون نے شیرخوار بچی کے ساتھ بلندی سے چھلانگ لگا دی ۔ تاہم بچی کرشماتی طور پر بچ گئی اور خاتون فوت ہوگئی ۔ میاں پور کے میسوری نگر علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق 37 سالہ ایشا ساہو نے اپنی 6 ماہ کی بچی ساتھ عمارت کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگادی ۔ ایشا ساہو اور بھوپیندر ساہو دونوں کا تعلق مدھیہ پردیش سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایشا اور سندیپ دونوں پیشہ سے خانگی ملازمت کرتے تھے ۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں ۔ پہلی بیٹی 8 سال کی ہے اور دوسری بچی 6 ماہ کی ہے ۔ ایشا نے آج 6 ویں منزل پر پہونچکر بچی کے ساتھ چھلانگ لگادی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع m/b