ماں کو قتل کرکے سر تن سے جدا کرنے والی دو بدنصیب بہنیں گرفتار

   

کویت سٹی : کویت کے دارالحکومت کے علاقہ الدوحہ میں اپنی ماں کو قتل کرکے اس کا سر تن سے جدا کرنے والی دو بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 40 اور 33 سالہ بہنوں نے 67 سالہ ماں کو گھر میں قتل کیا اور وہیں سے دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کہا ہیکہ گرفتاری کے بعد دونوں خواتین پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی جس کے باعث ان سے تفتیش موخر کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ’ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ قتل کے اسباب کیا تھے۔