ماں کی موت سے بے خبر بچے کو شاہ رُخ کی مدد

,

   

ممبئی2جون (سیاست ڈاٹ کام) شاہ رُخ خان کے ’میر فاؤنڈیشن ‘ نے اُس کمسن کی زندگی سنوارنے میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے ایک وائرل ویڈیو میں بہار کے مظفرپور کے ریلوے اسٹیشن میں پڑی اپنی ماں کی میت کے قریب اُس کی موت سے بے خبر کھیلتے دیکھا گیا ہے۔ شاہ رُخ نے ٹوئٹ کیاکہ ہم اُس بچے کی سرپرستی کرنے جارہے ہیں جو موجودہ طور پر اپنے دادا کی زیرکفالت ہے۔ شاہ رُخ نے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اُن کے فاؤنڈیشن کی بچے تک رسائی میں مدد کی ہے۔