حیدرآباد ۔26مئی(یواین آئی) ماں کی موت کے باوجود دو طلبا نے دسویں جماعت کا امتحان تحریر کیا۔یہ علحدہ واقعات کریم نگر میں پیش آئے۔ کریم نگر چیگورو مامڈی منڈل کے سرینواس، سری لتا کا بڑا بیٹا راہول دسویں جماعت کا امتحان تحریر کررہا ہے ۔ مالی مسائل کے پیش نظرسری لتا نے چہارشنبہ کو خودکشی کرلی۔ اس کی نعش کے گھر میں ہونے کے باوجود راہول نے دسویں جماعت کا بدھ کو مقرر انگریزی کاپرچہ تحریر کیا۔دوسرے واقعہ میں راجناسرسلہ ضلع کے تاڑاگنڈہ علاقہ کا رہنے والا نکھل ریڈی کریم نگر کے گنگادھر علاقہ میں دسویں میں زیر تعلیم ہے ۔اس کی ماں ممتاکی منگل کو خرابی صحت سے موت ہوگئی۔اس نے امتحان تحریر کرنے کے بعد ماں کی آخری رسومات میں شرکت کی۔چہارشنبہ کو اس نے بھی انگریزی کے پرچہ کا امتحان تحریر کیا۔