ماہ جنوری کے دوران نادر فلکیاتی نظاروں کا موقع

   

مکمل چاند گہن 2019 ‘ سوپر بلڈ وولف مون و شہاب ثاقب کی بارش

نئی دہلی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کے آسمان پر نظر رکھنے والے فلکیات کے شائق افراد کو ایک دلچسپ نظارہ جنوری 2019ء کے دوران دکھائی دے گا جبکہ مکمل چاند گہن ہوگا ‘شہاب ثاقب کی بارش ہوگی اور جزوی سورج گہن بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ یہ نظارہ جس کا طویل مدت سے انتظار کیا جارہا ہے، 20 اور 21 جنوری کو نظر آ سکتا ہے جس کا انحصار قمری گردش پر ہوگا۔ مکمل چاند گہن ایک سوپر بلڈ مون اور ایک وولف مون نظر آئے گا۔ اس نظارے کو ’سوپر بلڈ وولف مون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فلکیات کے شائقین اس نظارہ کو دیکھنے کا موقع گنوانے کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ26 مئی 2021 تک آخری مکمل چاند گہن ہوگا۔ قمری چاند گہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کرہ ارض کے سایہ میں آ جاتا ہے اور سورج گہن اس وقت ہوتا ہے جبکہ کرہ ارض کا جزوی سایہ چاند کے سایہ سے گذرتا ہے ۔ تاہم مکمل چاند گہن اس وقت ہوتا ہے جبکہ چاند اور سورج کرہ ارض کے دونوں جانب ہوں۔ بلڈ مون اس وقت ہوتا ہے جبکہ چاند، زمین اور سورج مکمل طور پر چاند گہن کیلئے متحد ہوجائیں اور سورج کی دھوپ سے محفوظ رہیں۔ سورج کی دھوپ کرہ ارض کے فضائی کرہ سے گذریگی اور اس کے زیراثر چاند آگ کی طرح سرخ نظر آئیگا جبکہ مکمل چاند گہن واقع ہوگا۔ امکان ہیکہ چاند سرخی مائل اور ایک طرف جھکا ہوا نظر آئے لیکن اس کا رنگ آگ کی طرح سرخ ہوگا اور یہ ایک مکمل چاند گہن ہوگا۔ اس کو ’بلڈ مون کا‘ نام دیا گیا ہے۔ سرخی چمک میں اضافہ، گرد کے بادلوں کی کرہ ارض کے فضائی حصہ میں موجودگی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ زیادہ گرد چاند کو گہرا سرخ دکھا سکتی ہے۔ سوپر مون وہ مکمل چاند ہے جو خاص طور پر کرہ ارض کے قریب ہوگا اور اس کو سوپر مون کا نام دیا جائیگا۔ پورے چاند یا بدر کسی وقت بھی واقع ہوسکتے ہیں کیونکہ چاند کا مدار بیضوی ہے لیکن مکمل چاند گہن صرف اس وقت ہوتا ہے جبکہ یہ کرہ ارض سے قریب ترین فاصلہ پر ہو۔ سوپر مون کے دوران چاند کی درخشانی میں 30 فیصد اضافہ ممکن ہے۔ بدر کامل جنوری کے مہینے میں وولف مون کے نام سے جانا جائیگا ۔ یہ ماہ جنوری میں پیش آئیگا اور اسے ’سوپر بلڈ وولف مون‘ کا نام دیا جائے گا۔