مایاوتی کی پہلی ریالی آگرہ میں ہوگی

   

لکھنؤ: اترپردیش میں اسمبلی الیکشن کے دوران بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی کی پہلی عوامی ریلی آگرہ میں2 فروری کو ہوگی۔بی ایس پی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کرتے ہوئے دو فروری کو مایاوتی کی ریلی آگرہ میں منعقد کی جائے گی۔مشرا نے ٹوئٹ کر کے بتایا‘آگاہ کرانا ہے کہ بتاریخ 2فروری 2022کو بی ایس پی کی قومی صدر و اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی جی آگرہ میں کووڈ وصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوامی ریلی سے خطاب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریلی کا وقت اور مقام و آئندہ ریلیوں کی اطلاع میڈیا کو جلد ہی دستیاب کرائی جائے گی‘۔