مایاوتی کی یہ کیسی سیاسی منطق ہے؟

   

لکھنو : مایاتی نے حالیہ یو پی اسمبلی الیکشن میں اپنی پارٹی بی ایس پی کی شکست فاش کی عجیب وجہ بتاتے ہوئے آج دعوی کیا ہے کہ پارٹی کے حامیوں کو ایس پی اقتدار میں ’جنگل راج‘ کا اندیشہ تھا، اس لئے انھوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔ مایاوتی نے یہ دعوی بھی کیا کہ میڈیا پروپگنڈہ نے بی ایس پی کو بی جے پی کی بی ٹیم بتایا، اس لئے مسلمان دور ہوگئے۔