مایوس لوگوں کیلئے معذور چھایہ دیوی کی زندگی مشعل راہ

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : معذور چھایہ دیوی کی زندگی ہاتھ پاؤں سلامت رکھنے والے مایوس لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے ۔ جس کو مختصر الفاظ میں بیان کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔ 5 اپریل 1995 کو ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس کے بعد چھایہ دیوی کی زندگی پلنگ تک محدود ہوگئی ۔ حیدرآباد کے بورا بنڈہ راما راؤ نگر کی رہنے والی 21 سالہ چھایہ دیوی 7 ماہ کی حاملہ تھی ۔ ڈیلیوری اور بچے کی پیدائش کے سپنے سجا رہی تھی کہ اچانک 14 ٹائر والی سمنٹ سے لدی گاڑی بے قابو ہو کر اس کے گھر میں گھس پڑی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی ۔ ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہونچنے کے بعد کمر سے نیچے کا حصہ ناکارہ ہوگیا ۔ سسرال والوں نے معذور بہو کو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ شوہر کا بھی چند دنوں کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تاہم آپریشن سے ڈیلیوری میں بیٹا پیدا ہوا ۔ اس کے بعد چھایہ دیوی کی زندگی پوری طرح بدل گئی ۔ بیڈ تک محدود ہونے کے باوجود چھایہ دیوی نے ہمت نہیں ہاری ۔ بیڈس سے ہی وہ فیشن ڈیزائننگ کا کام کرتی ہے ۔ بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہے ۔ انشورنس ایجنٹ ، رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ، آرٹسٹ کے علاوہ ٹراویل ایجنسی چلاتے ہوئے مارکٹ کی صورتحال کے لحاظ سے ماہانہ ایک لاکھ روپئے کی کمائی کرتی ہے ۔۔ ن