متاثرہ علاقوں کے عوام میں3ہزار بریابی پیاکٹس کی تقسیم

   

ورنگل ۔ 28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے صدر جناب محمد عبدالکلیم ،سکریٹری جناب محمد سراج احمد کی نگرانی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں 5کنٹل چاول پر مشتمل 3000ویج بریانی پیاکٹس ورنگل کے مختلف علاقہ سندریا نگر ،شمعون پیٹھ ،رنگشائی پیٹھ ،شانتی نگر ،ایس آر نگر ،نعیم نگر ،عرس کریم آباد ، ایس آر آر توٹہ کے علاوہ کئی ایک علاقوں میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔یہ تقسیم کا کام تقریبا 3یوم سے جاری ہے ۔ہر دن صبح ،دوپہر اور شام کے اوقات کار میں مسلم ویلفیر سوسائٹی کی ایک متحرک ٹیم نے اس کام کو انجام دیا ۔اس ٹیم میں مرزا فتح اللہ بیگ ریاض ،مصطفی رضا الرحمن ،مجتبی ٰ رضا الرحمن ،رفیق الرحمن ،محمد نوید رضا ،حافظ محمد عمران ،محمد جاوید ،محمد اکبر ،سید یعقوب ،محمد صادق پاشاہ ،محمد یعقوب پاشاہ ،عمران پاشاہ ،محمد عفان ،محمد عدنان ،محمد عبدالمتین ،محمد تقی ،محمد ساجد ،محمد سیف ،محمد زیشان ،محمد اکبر ،محمدنواز ،محمد توصیف اور دیگر شامل ہیں ۔