حیدرآباد،2 ستمبر(یواین آئی)متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر متیم ریڈی کادیہایت ہوگیا۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ بیمار تھے ۔حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران انہوں نے آج صبح آخری سانس لی۔وہ چار مرتبہ رکن اسمبلی رہے ۔ان کا تعلق تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے توگٹو منڈل کا تُکاپور سے ہے ۔انہوں نے گوگٹوکے سرپنچ سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔1989میں انہوں نے تلگودیشم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔1994,1999میں بھی وہ کامیاب رہے ۔1999میں وہ وزیر سیول سپلائز بنائے گئے تھے ۔2009میں وہ دوباک حلقہ سے منتخب ہوئے ۔اسی دوران ان کی موت کی اطلاع پر تلنگانہ کے سابق وزیر و سدی پیٹ کے رکن اسمبلی ہریش راو نے ان کو بھرپور خراج پیش کیا۔اس خصوص میں مسٹر راو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں متیم ریڈی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متیم ریڈی متحدہ ضلع میدک کے ایک بہتر لیڈر رہے ۔رکن اسمبلی، وزیر اور ٹی ٹی ڈی بورڈ کے رکن کے طورپر متحدہ میدک ضلع کی ترقی کے لئے انہوں نے مساعی کی۔وہ ایک عزم کے ساتھ سیاست میں داخل ہوئے ۔انہوں نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی اور عوامی خدمت انجام دی تھی۔
