متحدہ عرب امارات میں ڈرون اْڑانے پر اب جیل ہوگی

   

متحدہ عرب امارات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اْڑانے پر جیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اْڑانے پر کم سے کم 6ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال جیل یا پھر ایک لاکھ درہم یعنی 48 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔