متحدہ عرب امارات میں یکم محرم کو خانگی شعبے میں بھی تعطیلات کا اعلان

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل نے 30 جولائی کو نئے ہجری سال کی آمد پر نجی شعبے کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لوگ بھی نئے سال کی آمد کو بہ احسن منا سکیں۔ ہجری کا آغاز یکم محرم سے ہوتا ہے۔واضح رہے یہ اعلان کابینہ کے فیصلے کے مطابق ہے جس میں 2022 کے سرکاری و غیر سرکاری شعبے میں تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔