متنازعہ تصویر کی اشاعت پر خانگی پبلشر کے خلاف کارروائی کی جائے گی

   

نفرت کی مہم ناقابل قبول، وزیر مقننہ پرشانت ریڈی کا بیان، آف لائین سے تصویر ہٹانے سے اتفاق
حیدرآباد۔27 ۔ستمبر (سیاست نیوز) وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی نے ارکان اسمبلی کو تیقن دیا کہ خانگی پبلیشر کی جانب سے سماجی علم کے کوئسچن بینک میں قابل اعتراض تصویر کی اشاعت پر سخت کارروائی کریگی ۔ وقفہ صفر میںمجلس کے رکن احمد بلعلہ کی جانب سے حکومت کو توجہ دلائی گئی جس پر وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی نے کہا کہ اس معاملہ کا حکومت نے نوٹ لیا ہے۔ پبلیشر کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور آف لائین بھی متنازعہ تصویر ہٹانے کی ہدایت دی جائے گی۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ حکومت کسی کو صورتحال بگاڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ مجلسی رکن نے کہا کہ خانگی پبلیشر وی جی ایس نے سوشیل اسٹڈیز کے کوئسچن بینک میں دہشت گرد کی تصویر کے ذریعہ اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔ نیشنل موومنٹ مضمون کے تحت دہشت گرد کے ہاتھ میں قرآن مجید دکھایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی دلآزاری اور پھر معذرت خواہی معمول بن چکا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو خانگی پبلیشرس کی تمام کتابوں کی جانچ کرے تاکہ کسی مذہب کو بدنام کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلیشر نے آن لائین ایڈیشن نے متنازعہ تصویر کو ہٹا دیا ہے لیکن آف لائین میں تصویر برقرار ہے۔ ر