نئی دہلی: مسلم طبقہ پرمتازعہ ریمارک کرنے پر بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کپل مشرا نے ٹوئٹر پر مسلم طبقہ پر ریمارک کیا ہے جس سے مسلم طبقہ کی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک مسلم شخص جواپنے افراد خاندان کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔ا س تصویر پرمشرا نے لکھا کہ اگر آپ پولیوشن کنٹرول کرناچاہتے ہیں تو پہلے یہ پٹاخوں پر کنٹرول کیجئے۔“
جوگا بائی ایکسٹنشن کے ساکن محمود احمد نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر مشرا کے خلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ او رتعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مشرا کے تبصرہ سے فرقہ وارانہ نفرت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سماجی کارکن سکیٹ گوکھالا نے بھی مشرا کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔