متوفی نوجوان راکیش فوج میں بھرتی کی پرجوش تیاری کر رہا تھا

   

حیدرآباد/17 جون، ( سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مرکزی حکومت کی ’ اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف پُرتشدد احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ میں ہلاک 22 سالہ نوجوان دامودر راکیش نے ہندوستانی فوج میں بھرتی کیلئے تیاری شروع کی تھی ۔ راکیش جو زراعت پیشہ ماں باپ کمارا سوامی اور پولماں کا بیٹا تھا کا تعلق ورنگل کے ولیج دبیر پیٹ سے ہے۔ مہلوک نوجوان ہنمکنڈہ میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور فوج میں بھرتی کیلئے منتخب ہوا تھا۔ راکیش تحریری امتحانات کی تیاری کررہا تھا اور ’ اگنی پتھ ‘ اسکیم سے ناراض تھا کیونکہ اسکیم کے تحت صرف 4 سال کیلئے ملازمت ملنی ہے۔ واضح رہے کہ پُرتشدد واقعات میں سکندرآباد اسٹیشن پر ایک نوجوان ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے ۔ب