حیدرآباد ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ نے تمام متولیان اور اوقافی اداروں کے صدور و معتمدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقف ایکٹ 1995 کی دفعات 44 ، 46 اور 47 کے تحت ہر سال بجٹ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ حسابات داخل کریں۔ درگاہوں کے متولیان مساجد ، عاشور خانوں اور دیگر اداروں کے صدور و معتمدین کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پابندی سے اپنے حسابات داخل کریں۔ اکثر دیکھا جارہا ہے کہ اوقافی اداروں کی کمیٹیاں اور متولی بجٹ اور حسابات داخل کرنے سے قاصر ہیں۔ وقف بورڈ نے اندرون 15 یوم حسابات اور بجٹ کی تفصیلات دفتر تلنگانہ وقف بورڈ میں داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔