متھن چکرورتی شریک دواخانہ

   

ممبئی : معروف فلم اداکار متھن چکرورتی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔ ممبئی میں موصولہ اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کو کچھ عرصہ قبل کولکتہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج صبح متھن کو اچانک سینے میں درد کی شکایت ہوئی، اس کے ساتھ ہی وہ بے چینی بھی محسوس کرنے لگے ۔ اس کے بعد بغیر کسی تاخیر کے اداکار کو فوری طور پر کولکتہ کے خانگی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔