حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ نے مجالس مقامی انتخابات کو ملتوی کرنے کیلئے لنچ موشن کے تحت داخل کردہ درخواست کی سماعت سے انکار کیا ہے۔ 30 اپریل کو مجالس مقامی کے انتخابات ملتوی کرنے کیلئے سابق وزیر محمد علی شبیر کی جانب سے چیف جسٹس ہیما کوہلی کے اجلاس پر لنچ موشن داخل کی گئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے کیسیس میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے ریاست میں نائیٹ کرفیو نافذ کیا ۔ ایسے حالات میں مجالس مقامی کے انتخابات کا انعقاد کیسیس میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ درخواست گزار نے انتخابات ملتوی کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ۔ چیف جسٹس ہیما کوہلی نے لنچ موشن میں سماعت سے انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں درخواست گزار الیکشن کمیشن سے نمائندگی کرسکتے ہیں۔ ہائی کورٹ کے سنگل جج نے حال ہی میں انتخابات ملتوی کرنے کے احکامات سے انکار کیا تھا جس کے بعد ڈیویژن بنچ پر لنچ موشن داخل کی گئی ۔ لنچ موشن کی عدم قبولیت پر محمد علی شبیر کے وکیل نے ریگولر پٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔