مجالس مقامی انتخابات میں مہم کا وقت 72 گھنٹے قبل ختم ہوگا

   

حیدرآباد: اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں دو کارپوریشنوں اور پانچ میونسپلٹیز انتخابات شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو ہوں گے ۔ تاہم کمیشن نے کورونا کے پیش نظر انتخابی مہم کیلئے تحدیدات عائد کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شام 7 تا 8 بجے کے درمیان کسی ریالی ، جلسہ اور روڈ شو کی اجازت نہیں رہے گی ۔ انتخابی مہم کے اختتام کی مہلت کو 48 گھنٹوں سے بڑھاکر 72 گھنٹے کردیا ہے ۔ کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 27 اپریل کی شام 5 بجے مہم کا اختتام ہوگا ۔مرکزی وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت کی کووڈ گائیڈ لائینس کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ۔ سیاسی جماعتوں سے کہا گیا کہ پد یاترا میںصرف 5 افراد کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔