مجاہدین آزادی کی تاریخ سے نئی نسل کو واقف کروانا ضروری

   

نظام آباد میں کانگریس کی پدیاترا، مرکزی و ریاستی حکومتوں پرسابق وزیر کی تنقید

نظام آباد : آزادی کے 75 سال تکمیل پر آزادی کی جشن خیرمقدم پر مجاہد آزادی کی تاریخ سے نئی نسل کو واقف کرانے اور مرکزی و ریاستی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف کل ہند کانگریس کی جانب سے 75 کلو میٹر پدیاتر اکرتے ہوئے عوام کو واقف کرانے کی اپیل پر ضلع کانگریس کی جانب سے پدیاتر ا کا آغاز کیا ۔ سابق ریاستی وزیر نے و پردیش کانگریس کے خازن مسٹر سدرشن ریڈی نے ایڑپلی منڈل کے ایڑپلی ، منگل پاڈ، کرنا پلی ٹھانہ کلاں میں پدیاترا کرتے ہوئے عوام کو آزادی کے حصول میں مجاہد آزادیوں کی قربانی اور 75 سال کی تکمیل کے بعد موجودہ حالات اور ریاستی حکومت کی مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے بارے میں عوام کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ کل ہند کانگریس نے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر ضلع میں 75 کلو پدیاترا کرتے ہوئے مجاہد آزادی کے بارے میں واقف کرانے کی ہدایت دی ۔ کانگریس کے جدوجہد کے نتیجہ میں آزادی حاصل ہوئی تو علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام کانگریس کی دین ہے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے تلنگانہ سنہرا تلنگانہ بنانے کا خواب دکھایا تھا لیکن قرضوں کا تلنگانہ بنادیا ہے اور ریاست کو قرضوں کے بوجھ تلے روند دیا ہے کانگریس کے دور میں باسر ٹریپل آئی ٹی قائم کی گئی تو ٹی آرایس حکومت کو دیکھ بھال کرنا بھی مشکل ہورہا ہے اور طلباء کو سہولتوں کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا پڑرہا ہے ۔ مرکزی حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے 15لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا تھا اور 450 قیمت والی گیس آج 1150 روپئے ہوگئی ہے ۔ 70 سال میں 69 کروڑ کا قرض دیا گیا تو 7 سالوں میں 70 لاکھ کروڑ روپئے کا مرکزی حکومت نے قرض کیا ہے ۔کانگریس پر ہمیشہ 60 سالوں میں کیا کیا کہہ کر پوچھنے والے آج 7 سالوں میں کیا ترقی کی گئی کہے کر مسٹر سدرشن ریڈی نے سوال کیا ۔ اس موقع پر سینئر کانگریس قائد طاہر بن حمدان نے کہا کہ آزادی کیلئے مجاہد آزادی مہاتما گاندھی کی قیادت میں جدوجہد کی اور انگریزوں کو ملک چھوڑنا پڑا۔ جس طرح آزادی کی لڑائی لڑی گئی تھی اسی طرح مرکزی و ریاستی حکومت کیخلاف جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے اس موقع پر ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔