مجاہد آزادی اجمل خان کو’بھارت رتن‘ دینے کا مطالبہ

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں اتوار کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی طرف سے منعقدہ قومی ورکشاپ میں مجاہد آزادی اور معروف حکیم اجمل خان کو ’بھارت رتن‘سے نوازنے کی تجویز منظور کی گئی۔اجمیر انفارمیشن سنٹر کے آڈیٹوریم میں ’حکیم اجمل خان کی زندگی اور خدمات‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس میں حکیم اجمل خان کی خدمات اور حصولیابیوں کو یاد کیا گیا۔