مجرا پارٹی پر ٹاسک فورس کا دھاوا ، 12گرفتار

   

حیدرآباد : /29 ستمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون ٹاسک فورس و بنڈلہ گوڑہ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں مجرا پارٹی میں دھاوا کیا اور 12 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ لیک ویو ہلز غوث نگر بنڈلہ گوڑہ میں ایک پلاٹ میں /28 اور /29 ستمبر کی رات ساؤتھ زون ٹاسک فورس اور بنڈلہ گوڑہ پولیس نے دھاوا کرکے مجرا پارٹی میں مشغول 8 افراد اور چار زنخوں کو گرفتار کرلیا ۔ محروسین میں محمد جابری ، محمد ریاض ، شیخ سہیل ، شاہنواز خان ، محمد عمران ، محمد فیروز ، سید شاہ فاروق ، شیخ محمد ، سہیل ، محمد سیف ، کریمہ بکشا ، عبدالعامر شامل ہیں ۔ ایک شخص حمید فرار ہے ۔