بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے حال ہی میں کہا ہے کہ گوگل ریویوز کو یہ ثابت کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی شخص عادی مجرم ہے یا اس کا کوئی مجرمانہ پس منظر ہے؟ کیونکہ اس کی کوئی قانونی شہادت نہیں ہے۔ عدالت نے یہ مشاہدہ دھوکہ دہی کے مقدمے میں پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔ ہائی کورٹ کے گورنمنٹ پلیڈر نے درخواست کو یہ کہتے ہوئے رد کردیا کہ درخواست گزار ایک عادی مجرم تھا اور اسے گوگل سرچ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ گوگل ریویوز کے تحت انکشاف ہوا کہ اس نے ماضی میں بھی کئی لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔