مجرمین کو جیل بھیجنا ہمارا مقصد کمشنر پولیس کا ٹوئیٹ

   

حیدرآباد۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے آج ادعا کیا کہ سٹی پولیس ہر کیس کو اس کے منطقی انجام تک پہونچارہی ہے ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمین کو جیل بھیجنا پولیس کا مقصد ہے ۔ اس کام میںعوام کا تعاون ملنا بہت اچھی بات ہے ۔ انہوںنے جرائم سے متعلق اطلاعات دینے پر عوام سے اظہار تشکر بھی کیا ہے ۔