مجرم نے جیل میں کیک کاٹا‘ ویڈیوہوا وائیرل۔ ویڈیو

,

   

واقعہ پر جیل کے چار گارڈس کو معطل کردیاگیاہے۔
دوہرے قتل کیس میں سزا کاٹ کارہے کہ سزا یافتہ مجرم کابہار کی جیل میں کیک کاٹنے کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں مجرم جس کی شناخت پنٹو تیواری کی حیثیت سے ہوئی ستیا مرہی جیل میں سالگرہ کا کیک کاٹتا نظر آرہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ ایک کیٹریرسکو جیل کے اندر طلب کرکے کیک‘ میٹھائی‘ مٹن اور رائیس کی پارٹی انجام دی گئی اور تمام ساتھی قیدیوں کے لئے اس کا انتظام کیاگیاہے

YouTube video

اس ویڈیو میں مزیددیکھائی دے رہا ہے کہ جیل میں دیگر ساتھی قیدیوں کے تیواری کو تحائف پیش کئے او رپارٹی کے بعد میٹھائی سے بھی لطف اندوز ہوئے ہیں۔

ویڈیوسے یہ بھی عیاں ہوگیا ہے کہ موبائیل فون کی جیل تک رسائی ہے اور ویڈیو تیار کرنے کے لئے موبائیل فون کا استعمال کیاگیاہے۔

تیواری جو سفاک نشانہ باز اور اے کے 47چلانے میں مہارت رکھتا ہے کو دھربھنگا میں 2015کے دوران دو انجینئر س کے قتل میں قصوروار قراردئے جانے کے بعد جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

اے این ائی کی رپورٹ کے مطابق چار گارڈس کو واقعہ کے ضمن میں معطل کردیاگیاہے۔

اور ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے تاکہ اس بات کاپتہ لگایاجاسکے کہ تیوار اور دیگر ساتھیو ں نے کس طرح جیل میں سزا کاٹنے کے دوران پارٹی منعقد کی ہے