مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان آج ۵؍ بجے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ 

,

   

حیدرآباد : گورنر آندھراپردیش و تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن آج راج بھون میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کو عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف دلوائیں گے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر ٹرافک مسٹر انیل کمار نے بتایا کہ راج بھون کے قریب ۵؍ بجے کے بعد ٹرافک حدود نافذ کردئے جائیں گے۔ ایم پیز اور ایم ایل ایز کی کار پارکنگ کیلئے راج بھون کی گیٹ نمبر ۵؍ پر ہوگی جبکہ میڈیا کیلئے پارکنگ دلکشاہاؤز پر ہوگی ۔

واضح رہے کہ مسٹر ممتاز احمد خان ایم آئی ایم کے سینئر رکن ہیں ۔ وہ چھٹویں مرتبہ رکن اسمبلی بنے ہیں ۔