کلبرگی: کلبرگی پولیس کی جانب سے ان کے متنازع تبصرے کے لئے ایم ای ایم رہنما وارث پٹھان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 15 کروڑ مسلمان 100 کروڑ ہندوؤں پر غلبہ حاصل کرسکتے ہیں۔
پٹھان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 117 ، 153 (فساد برپا کرنے کے ارادے سے اشتعال انگیزی) اور 153A (مختلف گروہوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
19 فروری کو سی اے اے کے مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پٹھان نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوکر آزادی حاصل کریں۔ یاد رکھنا ہم 15 کروڑ ہیں لیکن 100 کروڑ سے زیادہ کا غلبہ حاصل کرسکتے ہیں۔