مجلس اور ونچن بھوجن اگاڑھی کا اتحاد کیا بی جے پی کےلیے فائدہ مند؟

,

   

2019کے عام انتخابات میں تمام حزب اختلاف جماعتوں کا ایک ہی مقصد تھا کہ نریندر مودی کو اقتدار سے باہر کیا جائے، اور مختلف جماعتوں نے مختلف ریاستوں میں مختلف پارٹیوں کے ساتھ اپنا اتحاد کیا مگر ایسا کہا جا رہا ہے مہاراشٹر میں جو دلت مسلم اتحاد ہوا اسکاسیدھا فائدہ بی جے پی کو پہونچا، جبکہ اسکا حقیقت سے کچھ تعلق نہیں ہے، اسلئے کہ مجلس اور امبیڈکر صاحب کی پارٹی نے مہارشٹرا کے چند اضلاع میں ہی اپنے امیدوار اتارے تھے۔

سیکولر جماعتیں اپنی شکست کے اسباب پر غور کیے بغیر راست طور پر انہیں الزام دے رہی ہے کہ یہ لوگ ووٹ کاٹنے والے ہیں، جبکہ ان تمام لوگوں نے اپنی خاندانی سیاست کو ترجیح دی ہے اسی وجہ سے سیکولر پارٹیوں کو شکست ہوئی، اور الزام دوسروں پر لگانے میں انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمانوں اور دلتوں کے ووٹ کسی بھی مسلم پارٹی کی وجہ سے نہیں کٹتے بلکہ سیکولر پارٹیوں کے غلط ارادوں کی وجہ سے کٹتے ہیں۔

اور یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کے صرف ہم ووٹ لیں اور انکا کچھ بھلا نا کریں اور انہیں سیاسی میدان میں بھی آگے نہ لائیں، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جب کوئی مسلم یا دلت پارٹی انکی بھلائی کےلیے اگے بڑھتے ہیں تو یہ لوگ ان پارٹیوں کو ووٹ کٹوا کہتے ہیں۔ہیں۔maHK