معذرت خواہی پر معطلی ٹل گئی ، گنیش جلوس میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کے خلاف اقدام
کورٹلہ:۔گنیش تہوار کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران گنیش مورتی کو لیجانے والی گاڑی پر رام یواسیناکی جانب سے رام مندر کے ساتھ بابری مسجد کی تصویر کا لگایا جانا اور اس فلیکسی پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچانے والی تحریر کیا جانا گنیش جلوس کے دوران چند شر پسند عناصر کی جانب سے جو ریکارڈینگ لگائی گئی اُسمیں ہندوں کے جذبات کو اُبھار نے کی کوشش بھارتیہ جنتا پارٹی کی گہری چال نظر آتی ہے۔مسلمانوں کے جذبات کوٹھنڈا کرنے کیلئے اور مسلمانوں کے آنسو پونچنے کیلئے شرپسندی کی کوشش کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر کے خلاف کیس تو درج کیا گیالیکن پانچ دن گذر جانے کے باوجود اُنھیں پولیس تحویل میں ابھی تک نہیں لیا گیا۔اِس واقعہ سے مسلمانان کورٹلہ میں پائی جانے والی برہمی کو دیکھ کر مجلس بلدیہ کا خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کونسلر نریش کی شدید سرزنش کی گئی اور مجلس بلدیہ کورٹلہ کی کونسل کی جانب سے متفقہ طورپر کونسلر نریش کو نسلر کو عہدے سے معطل کرنے کی قرار دار منظور کی گئی ۔ کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی، کورٹلہ شریمتی انم لاونیا،چیر پرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ کے علاوہ تمام کونسلروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر جناب نریش کی کافی سرزنش کی۔اُنھوں نے کہا کہ بابری مسجد ،رام مندر کا مسئلہ سپریم کورٹ سے جبکہ حل ہوچکا ہے۔ ایسے حساس مسئلہ کو اپنی فلیکسی پر رام مندر اور بابری مسجد کی تصویر کے ساتھ گنیش کو لیجانے والی گاڑی پر فلیکسی کا لگائے جانا اُنکے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔اُنھوں نے کہا کہ مذہب اسلام ہو یا کوئی دیگر مذاہب کسی بھی دوسرے مذاہب کے خلاف بولنے کی تعلیم نہیں دیتا ،ہر مذہب دوسرے مذہب کے پیروی کرنے والے افراد کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے اور انکے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کونسلر کے عہدہ پر فائز شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسرے مذہب کے مذہبی جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کرے۔ کے ودیاساگرراو اور دیگر قائدین نے کہا کہ کورٹلہ کا ہندو مسلم اتحاد مثالی ہے۔ ہندو مسلم اتحاد میں پھوٹ پیدا کرنے والے پارٹی ہو یا کوئی بھی فرد جو کورٹلہ کے ہندو مسلم اتحاد میں پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریگا اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ لگاتار چار مرتبہ ہندو مسلم وئوٹرس کی تائید کے ذریعہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں ذات پات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔حالات کی نزاکت اور اپنے خلاف ہوتی ہوئی کاروائی کو دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کونسلر جناب نریش نے رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کے ودیا ساگر رائو اور مجلس بلدیہ کو رٹلہ کے تمام کونسلروں سے معافی مانگی۔اور اُنھوں نے رکن اسمبلی کورٹلہ اور کورٹلہ کے کونسلروں کو آئندہ سے اس طرح کی حرکت نہ کرنے کا تیقن دیا۔اور کہا کہ اُنکی اِس حرکت سے دوسرے فرقہ کے جذبات کو ٹھیش پہنچی ہوتو وہ کورٹلہ کے مسلمانوں سے معذورت کے خواہاں ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر جناب نریش جن پر معطلی کی تلوار لٹکی ہوئی تھی،اُن کی معذرت سے اُنکی معطلی ٹل گئی۔اِس خصوصی اجلاس میں ٹی آر ایس پارٹی کے کونسلرس محترمہ نازیہ تبسم ،محترمہ نازیہ پروین سلطانہ بیگم ،آدیپو کملا، جناب مظفر احمد سجو جناب انم انیل صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹائون ،جناب محمد انور نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی جناب سید فہیم صدر ٹی آر ایس پارٹی مائناریٹی سیل ،ٹی آر ایس قائدین جناب محمد عبدالراحیم ،جناب بابا ،محمد محسن ،محترمہ ریشما فرزین ، جناب سید انور کو اپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے شرکت کی۔
