مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاما ریڈی کے زیر اہتمام

   

مسجد رحمت عالم کا 27 نومبر کو افتتاح، شرکت کی اپیل
گمبھی راؤ پیٹ۔ 23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پیارے آقا صلی ٰ اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ویسا ہی گھر بناتا ہے۔ جس طرح ارواح جسم کے فناہونے کے بعد بھی محفوظ رہتی ہیں، اسی طرح دنیا کے ختم ہونے کے بعد بھی مساجد باقی رہیں گی اور ان کی جگہیں ایک دوسرے سے ملا کر ایک کردی جائیں گی۔ رسول اللہ(ص) نے ارشاد فرمایا’’قیامت کے دن ساری زمین ختم کردی جائیں گی ،مگر مساجد باقی رہیں گی، تمام مساجد ایک دوسرے کے ساتھ ضم کرکے یکجا کردی جائیں گی‘‘۔(مجمع الزوائد)اللہ تعالیٰ نے مسجد کی نسبت اپنی جانب کرتے ہوئے اس کے تقدس وعظمت پر مہر لگادی، فرمایا :مسجدیں اللہ ہی کی ہیں، پس اس میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو نہیں پکارو۔(سورۂ جن) ۔ انھیں فضائل و مناقب کی بنیاد پر 27 نومبر کو صبح 10 بجے سے نماز ظہر تک ایک عظیم الشان افتتاحی پروگرام مسجد رحمت عالم موضع رحمت نگر منڈل ماچہ ریڈی کے افتتاح کے موقع پر بصدارت مجاہد ختم نبوت مولانا ابرار الحسن رحمانی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی عمل میں آئیگا جس میں مہمان مقرر کی حیثیت سے مولانا عبد الناصر محبوب نگر تشریف لائیں گے جن کا تلگو زبان میں بیان ہوگا ،مہمانان خصوصی کے طور پر مفتی عبدالرحمن قاسمی نائب ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی جمیعت علماء تلنگانہ وآندھرا و مفتی منور قاسمی حیدرآباد و جناب عبدالماجد انجینئر حیدرآباد تشریف لائیں گے اسی ضمن میں جمعیت علماء ہند منڈل گمبھی راؤ پیٹ کی جانب سے صدر آصف علی سعادت اور جنرل سیکریٹری قاری مجاہد صدیقی نے تمام محبین اسلام سے درخواست کی ہے کہ اس افتتاحی پروگرام میں اپنے احباب و متعلقین کیساتھ ضرور شرکت کریں۔