مجمسوں کو نقصان پہنچانے پر ٹرمپ کا سخت انتباہ

   

واشنگٹن۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی تاریخ کو ختم کرنے اور قومی ہیروز کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ٹرمپ نے ماؤنٹ رشمور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ میں ملکی اقدار کو مٹانے اور بچوں کو ایک خاص طرز کی سوچ ذہن نشین کروانے کی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ماؤنٹ رَشمور نیشنل میموریل کے مقام پر کئی سابق امریکی صدور کے مجسمہ نصب ہیں۔ امریکہ سمیت دنیا بھر میں نسل پرستی کے خلاف تحریک میں نوآبادیاتی نظام اور غلاموں کی تجارت سے منسلک شخصیات کے مجسمے مسمار کئے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے امریکہ میں اس مہم کو ‘انتہائی بائیں بازو کا فاشزم’ قرار دیا اور یادگاری مجمسوں کو نقصان پہنچانے والے افراد کو کڑی سزا دینے کی دھمکی دی۔