مجوزہ ضلع نارائن پیٹ میں منڈلوں کی شمولیت کا جائزہ

   

کلکٹر محبوب نگر رونالڈ روز عوام کو درکار سہولیات اور دیگر حکمت عملی کی تیاری میں مصروف
نارائن پیٹ ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نارائن پیٹ نو تشکیل ضلع کے لیے سرکاری اعلامیہ کی اجرائی کے بعد ضلع کلکٹر محبوب نگر مسٹر رونالڈ روز نے نارائن پیٹ کے متوقع منڈلوں کے ضلع نارائن پیٹ میں شمولیت اور درکار عوامی سہولیات کے لیے جائزہ لے رہے ہیں ۔ نارائن پیٹ ضلع کے متوقع 12 منڈلوں میں کوسگی ، مدور ، دامرگدہ ، نارائن پیٹ ، اوٹکور ، مکتھل ، ماگنور ، کرشنا ، دھنواڑہ ، نروا ، مریکل اور کوئل کنڈہ شامل ہیں ۔ منڈل کوئل کنڈہ کے عوام ، ضلع نارائن پیٹ میں کوئل کنڈہ کو شامل کئے جانے کی مخالفت کررہے ہیں ۔ حکومت نے نئے ضلع نارائن پیٹ کی تشکیل کے لیے جاری حد بندی پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو اندرون ایک ماہ شکایتیں داخل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے ان اعتراضات کا جواب بھی دیا جائے گا ۔ نارائن پیٹ کے ضلع بنائے جانے کے بعد متحدہ ضلع محبوب نگر میں اضلاع کی تعداد پانچ ہوجائے گی ۔ جب کہ ونپرتی ، ناگر کرنول ، گدوال ، محبوب نگر کے بشمول چار اضلاع کی پہلی ہی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ۔ مجوزہ اضلاع نارائن پیٹ میں 12 منڈل ، دو اسمبلی حلقے کے علاوہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل ، حلقہ کے کوسگی منڈل کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ جس پر اعتراض کیا جارہا ہے ۔ کیوں کہ کوڑنگل کے منڈلوں اور بعض مواضعات کو تین اضلاع ، محبوب نگر ، وقار آباد اور نارائن پیٹ میں منقسم کیا گیا ہے ۔ اس طرح نو تشکیل شدہ ضلع نارائن پیٹ میں کونسے اور کتنے منڈلوں کو شامل کیا جائے گا۔ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔۔