مجھے ’منتخب ‘ وزیر اعظم قرار دینے والے ہی ڈکٹیٹرشپ کی پیداوار ہیں : عمران خان

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے جو قائدین انہیں فوج کی جانب سے منتخبہ وزیر اعظم قرار دیتے ہیں وہی در اصل فوجی ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار ہیں۔ پاکستان میں بیشتر قائدین کی جانب سے عمران خان کیلئے یہ جملہ استعمال کیا جاتا ہے کہ وہ فوج کی جانب سے منتخب کردہ وزیر اعظم ہیں۔ ماضی میں بھی یہ الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں کہ عمران خان کی کامیابی میں فوج نے اہم رول ادا کیا ہے ۔