’’مجھے کوئی بار بارہریانہ آنے سے نہیں روک سکتا‘‘: مودی

,

   

چرخی دادری (ہریانہ) ۔ 15 ۔اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر نے ہریانہ کے علاقہ چرخی دادری کے دورہ کے موقع پر اکیلے انتخابی مہم چلاتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ کوئی بھی انہیں بار بار ہریانہ کے دورہ سے نہیں روک سکتا کیونکہ مجھے آپ سب نے اتنی محبت دی ہے کہ میں نے کہیں بھی نہیں پائی۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدواروں کی تائید میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ مودی نے اپنی تقریر بعض ہریانوی الفاظ کے ساتھ شروع کی اور مقامی افراد کے جذبات کو چھونے کی کوشش کی۔ انہوں نے شخصی طور پر بیشتر پارٹی کارکنوں سے بلا لحاظ پارٹی وابستگی ملاقات بھی کی ۔ پیر اور منگل کو مودی نے ہریانہ میں تین انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ہے ۔