مجھ پر کووڈ۔19 کے نئے ویکسین کی ٹسٹنگ کی گئی : چینی صحت سربراہ

,

   

بیجنگ: چائنیز سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونیشن کے سربرہ گاؤفو نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان پر کووڈ۔19 کے علاج کیلئے تیار کردہ ایک نئے ویکسین کی ٹسٹنگ کی گئی ہے۔ البتہ انہوں نے یہ کہہ کر ویکسین کا نام نہیں بتایا کہ وہ اس معاملہ میں کوئی پروپگنڈہ کرنا نہیں چاہتے جس سے ایسا معلوم ہوکہ وہ کسی مخصوص کمپنی کی تشہیر کررہے ہیں۔