محبت سے انکار پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو سزا

   

حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) لڑکی پر محبت کیلئے دباؤ ڈالتے ہوئے اس کا کھلے عام ہاتھ پکڑنے اور محبت سے انکار پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص سزا کا حقدار ہوگیا۔ عدالت نے پولیس کی کارروائی پر اس نوجوان کے ساتھ اس کی ہمت افزائی کرنے اور لڑکی کی ماں کو رسوا کرنے والی لڑکے کی ماں کو بھی سزا سنائی۔ ایل بی نگر کی عدالت نے 2015 ء کے ایک کیس میں 22 سالہ رامناتھ عرف سائی کو 5 سال کی سزا اور اس کی ماں ایشورماں کو ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے آج اس کیس میں چارج شیٹ داخل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دیویندر نگر جگت گیری گٹہ کا ساکن رامناتھ نے متاثرہ لڑکی کا بیچ بازار میں ہاتھ پکڑ لیا تھا اور لڑکی پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اس سے محبت کا اقرار کرے بصورت دیگر ایسڈ ڈالنے اور جانے سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔