محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خودکشی کے علیحدہ واقعات چلکل گوڑہ اور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 27 سالہ آدتیہ جو پدماراؤ نگر علاقہ کے ساکن جگن کا بیٹا تھا اس نوجوان نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق آدتیہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا جو محبت میں ناکامی کے سبب گزشتہ چند روز سے پریشان تھا اور اس نے کل اپنے رشتہ دار کو واٹس ایپ پر خودکشی کی اطلاع دیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس دنڈیگل کے مطابق 25 سالہ سائی کرن نے کل اپنے قریبی رشتہ دار کو واٹس ایپ پر مسیج کرنے کے بعد پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سائی کرن پرینکا نگر سوررام علاقہ میں رہتا تھا۔ جو محبت میں ناکامی کے سبب شدید دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع