محبت کے جال میں پھنساکر دھوکہ دینے والا نوجوان و محبوبہ گرفتار

   

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) محبت کے جال میں پھانس کر لڑکی کو دھوکہ دینے والے بدمعاش نوجوان اور اس کی محبوبہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ لڑکی کی تصاویر کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر دونوں لڑکی سے جبراً رقم لوٹ رہے تھے اور شدید ہراساں کر رہے تھے ۔ پولیس مدھورا نگر نے میک اپ آرٹسٹ راجہ اور اس کی محبوبہ بھوانی کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے خلاف ایک میک اپ آرٹسٹ لڑکی نے شکایت کی تھی ۔ راجہ شکایت گذار متاثر لڑکی سے ملاقات دہمیالنی بس میں سفر کے دوران ہوئی تھی لڑکی اپنے آبائی مقام آندھراپردیش جارہی تھی اور راجہ بھی اسی بس میں سوار تھا بات چیت کے دوران دونوں نے اپنا پیشہ ظاہر کیا اور واپسی کے بعد ملاقات ہوئی راجہ نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان اور بڑے ایکٹرس سے تعلقات کا جھوٹا جھانسہ دیکر لڑکی کو متاثر کیا ۔ دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا اور گھومنے پھرنے لگے ایک سے زائد مرتبہ لاڈج بھی گئے تھے ۔ اس دوران میک اپ آرٹسٹ راجہ نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اس کے ساتھ تصاویر لئے اور چند روز بعد بھوانی نے متاثرہ لڑکی کو فون کیا اور راجہ سے دور رہنے کیلئے دھمکیا دینا شروع کردیا اور راجہ کو اپنا عاشق بتایا اور لڑکی کی تصویروں کا ذکر کرتے ہوئے وائرل کرنے کی دھمکی دی اور رقمی مطالبہ شروع کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 ہزار سے زائد رقم حاصل کرلی اور شدید ہراسانی شروع کردی ۔ لڑکی اس سے تنگ آکر مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راجہ اور بھوانی کو گرفتار کرلیا ۔ ع