سرینگر ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو آج چشمہ شاہی سے سرکاری کوارٹر منتقل کیا گیا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق محبوبہ مفتی کو اب تک شہر سے باہر رکھا گیا تھا لیکن ان کی بیٹی التجا مفتی نے سردی میں اضافہ کی وجہ سے انہیں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ سردی اور برقی کٹوتی کے پیش نظر انہیں سرکاری کوارٹر میں رکھا گیا ہے ۔