محبوبہ مفتی کا مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کا وقف بل کے موقف پر شکریہ

   

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کے نام خطوط لکھ کر وقف ترمیمی بل کے موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جی، تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن جی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا جی کو خطوط لکھے ہیں، میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ان کے جرات مندانہ اور اصولی موقف کے لیے تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘آج کے ہندوستان میں جہاں کسی بھی قسم کے اختلاف رائے کو مجرمانہ شکل دی جارہی ہے ، ان کی غیر واضح آوازیں تازہ ہوا کی سانس بن کر آتی ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ جموں و کشمیر کے باشندوں کی حیثیت سے جو ملک کا واحد مسلم اکثریتی خطہ ہے ، ہمیں ان تاریک اور مشکل وقتوں میں آپ کے غیر متزلزل موقف سے تسلی اور تحریک ملتی ہے ‘۔

بیجاپور ضلع میں انکاؤنٹر ، ایک نکسلی ہلاک
بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے بھیرماگڑھ علاقے میں اندراوتی ندی کے قریب ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑمیں ایک نکسلی مارا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سیکورٹی اہلکاروں اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی۔ یہ مڈبھیڑ صبح 9 بجے کے قریب اندراوتی نیشنل پارک علاقے کے جنگل میں ہوئی۔