محبوبہ مفتی کا کشمیر میں دفعہ 370 کی بحالی کیلئے دہلی میں مظاہرہ

,

   

نئی دہلی: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلی اور پپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پیر کو جنتر منتر پر کشمیر میں نشانہ بناکر قتل اور وادی میں دفعہ 370کی بحالی کی مانگ پر مظاہرہ کیا۔محبوبہ مفتی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کشمیر کے باشندوں کو ایسا محسو س ہورہا ہے جیسے وہ جیل میں ہیں۔ جیسے ہی باشندے گھر سے باہر نکلتے ہیں انہیں یا تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے یا گولی مار دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں وہا ں کشمیر کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے میں نے دہلی آنے اور ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف اپنے امور کو اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔ ہم گاندھی کے کشمیر کو گوڈسے کے کشمیر میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 370کو منسوخی کے باوجود اب بھی بڑے پیمانہ پر قتل ہورہے ہیں۔انہوں نے ہفتہ کو مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370کا امن سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس لئے اسے بحال کیا جائے۔