محبوبہ مفتی کی صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ سے بات چیت

   

سرینگر 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی تمام پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہیں کیوں کہ ریاست میں تبدیلیاں آرہی ہیں۔ اُنھوں نے اپنی کٹر حریف نیشنل کانفرنس کے علاوہ پیپلز کانفرنس میں سی پی آئی ایم سے بھی بات چیت کی۔ صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے کہاکہ پی ڈی پی قائد نے اُن سے بات چیت کی ہے اور ایک کُل جماعتی اجلاس بھی طلب کررہی ہیں۔ جبکہ وہ سرینگر واپس پہونچ جائیں گی۔