محبوبہ کی شادی پر دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک شخص نے محبوبہ کی شادی سے دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ شخص روی شنکر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس کی محبوبہ کی شادی حالیہ دنوں کسی اورنوجوان سے ہوئی تھی اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس اپل مصروف تحقیقات ہے ۔