حیدرآباد 13 اگست (سیاست نیوز ) محبوبہ کی موت سے دلبرداشتہ عاشق نے خودکشی کرلی۔ سورارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ سریش ریڈی نے ایک درخت سے پانسی لے کر انتہائی اقدام کرلیا۔ سری ہری گمڈدلہ دومڑگو علاقہ کا ساکن تھا جو ایک پرینکا نامی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ گزشتہ دنوں پرینکا نے خودکشی کرلی تھی اور محبوبہ کی موت سے سری ہری پریشان ہوگیا تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ 8 اگست کو اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ 12 اگست کو سری ہری ہاسپٹل سے فرار ہوگیا اور اچانک لاپتہ ہوگیا جس نے کل رات بہادر پلی علاقہ میں ایک وینچر میں درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع